ترک شہری نے جان کی بازی لگا کر معمر جوڑے کو بچا لیا
انقرہ (اے پی پی) ترکی میں ایک مقامی بہادر شخص نے نہر میں ڈوبنے والے جوڑے کی جان بچالی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے علاقے کونگسالی میں واقع نہر پر مقامی شہری مراد الکان نے ڈوبتی ہوئی کار دیکھی جس میں ایک معمر جوڑا بھی موجود تھا۔ الکان نے انہیں ڈوبتا دیکھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی اور تیرتے ہوئے گاڑی میں داخل ہو گیا، اس نے دونوں کے سیٹ بیلٹ کھولے اور 82 سالہ معذور ڈارئیور اور اس کی79 سالہ بیگم کو گاڑی سے باہر نکال کر ان کی جان بچالی۔