اسرائیلی ہٹ دھرمی، غرب اردن کے سیکٹر سے الحاق کیلئے کمشن قائم کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ’’سیکٹر‘‘سی کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے مذموم اقدامات کوآگے بڑھاتے ہوئے اس مقصد کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے سیکٹرسی کے باقاعدہ الحاق کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ یہ کمیشن اس معاملے کی عدالتی اور قانونی پہلوئوں پر غور کرے گا جس کے بعد اس کے الحاق کے لیے باقاعدہ سفارشات مرتب کرے گا۔خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سنہ 1993 کے اوسلو سمجھوتے کے بعد تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس می سیکٹر سی کل رقبے کے 62 فی صد علاقے پرمشتمل ہے۔ اس سیکٹر پر فلسطینی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول تسلیم کیا گیا مگر اس کے باوجود اسرائیل حیلوں اور بہانوں سے اس سیکٹر کو قبضے میں لینا چاہتا ہے۔