سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک ہفتے میں 100 اینڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی ( کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر تا ہوا43200پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ48.54 فیصد حصص کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں883.75پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔42323.30سے بڑھ کر 43207.05پوائنٹس ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں86 ارب58کروڑ70لاکھ 70ہزار660روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80کھرب16ارب 38کروڑ33لاکھ73ہزار513روپے سے بڑھ کر81کھرب 2ارب97کروڑ4لاکھ44ہزار 173روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر42555.48پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ۔