حکومت درآمد کم کرکے برآمدات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گزشتہ روز ایکسپوسنٹر جوہر ٹاؤن میں تیسری پاکستان پیپر و سٹیشنری اینڈ ایجوکشن ایکسپو 2020 کا افتتاح کیا جس کا اہتمام آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا - صوبائی وزیر نے نمائش کے افتتاح کے بعد وہاں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور ان سٹالوں میں رکھی گئی مقامی سطح پر تیار کردہ پیپر مصنوعات میں گہری دلچپسی کااظہار کیا - صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پیکجز کی مقامی سطح پر تیار ی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے - اگر ہم کوئی چیز باہر سے منگواتے ہیں تو کاغذ کی یہ مصنوعات مقامی سطح پر آدھی قیمت میں تیار ہورہی ہیں - انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت درآمد کم کرکے برآمدات بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں -انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔
اور یہ ایسا انڈیکیٹر ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے -