جرمنی کی’’ڈومو ٹیکس‘‘نمائش میں پاکستان کے سٹالز بھارت سے کہیں کم :پاکستان کار پٹ مینو فیکچررز
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان کار پٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے جرمنی میں منعقدہ ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوںمیں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے ، نمائش میں بھارت کے برآمدکنندگان کی جانب سے تقریباً300سٹالز لگائے گئے ہیں۔