ایل ڈی اے کی ہاوسنگ سکیمز کیخلاف کارروائیاں‘غیر قانونی تعمیرات مسمار
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر سٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی تحصیل ماڈل ٹائون نزد گجومتہ فیروز پو ر روڈ پر واقع سات غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔