جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں :ڈی آئی جی انوسٹی گیشن
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2019میں قتل، ڈکیتی/ رابری، اغوا برائے تاوان، نقب زنی، چوری ، وہیکل چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث66ہزار 309 ملزمان گرفتار کر کے63ہزار208 مقدمات چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے۔گرفتارملزموں سے ایک ارب27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید خان نے 2019کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2020 میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے گی ۔