الحمراء معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو رواج دے رہا ہے:اطہرعلی خان
لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ اعلی موسیقی ہماری احسن روایات کا حصہ ہے،جس کا فروغ معاشرے میں امن و امان کا موجب بنتاہے،لوگوں اپنے اعلی ذوق کی تسکین حاصل کرتے ہیں،اس عمل سے الحمرا سماج میں مثبت رویوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ الحمرا عوام کے لئے عوام کے لئے ہر روز نت نئے پروگرام کا انعقاد کرواتا ہے تاکہ معاشرہ میں موجود مختلف نوعتوں کے تنائو کا مقابلہ کیا جا سکے،لوگ الحمرا کے پروگراموں میں شرکت کر کے ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں، جس سے فرد اور سماج کے تعلق میں خوبصورتی بڑھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں آرٹسٹوں نے بڑی مہارت سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
،پروگرام میں موجود عوام کی توجہ قابل دید تھی۔پروگرام میں میوزک میں معتبر مقام رکھنے والے استاد شفقت علی خان اور استاد شہباز حسین نے دیگر آرٹسٹوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔موسیقی کے اس شام فیضان علی خان ،نادر علی خان اور کاشف علی دانی نے بھی عوام سے بھر پور داد سمیٹی۔