عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ نبی کریمؐ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے:مولانا محمد اسماعیل
لاہور (پ ر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل، مولانا عزیزالرحمن، مولانا عبدالنعیم،مفتی ظہیرشاہ کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا
علماء نے کہا کہ قومی اسمبلی سے گستاخانہ موادکیخلاف متفقہ طورپرقراردادپاس ہونے کے باوجودحکومت اس گستاخ موادکوروکنے کیلئے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔