ہسپتالوںمیں ادویات کی قلت کا مسئلہ حل ہوچکا:شنیلاروت
لاہور( لیڈی رپورٹر)پی ٹی آئی کی ایم این اے شنیلاروت نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا مسئلہ حل ہو چکا ،پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری ہورہے ہیں،شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانا ترجیح ہے۔
،نوکریاں نہ ملنے کا ایشو نہیں ،صحت کے محکموں میں 9ہزار 2سو ڈاکٹروں کو بھرتی کیا گیاہے جبکہ مزید بھرتیاں بھی ہورہی ہیں۔ہیلتھ کیئر کے سسٹم کو درست کریں گے۔ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں کردار نمایاں ہے، تحریک انصا ف حکومت تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے پراجیکٹ لا رہے ہیں، مران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔