ایک تصویر ایک کہانی
رمضان علی لاہور ریلوے سٹیشن کے فٹ پاتھ پر موزے وغیرہ فروخت کرتا ہے۔ چار بچے ہیں۔ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے۔ اس کے باوجود ویل چیئر سائیکل بنائی ہوئی ہے۔ اس نے بتایا کہ سٹیشن کے علاوہ جہاں بھی جگہ ملے کھڑی کر دیتا ہوں اور بچوں کے لئے روزی اکھٹی کرتا ہوں۔ آج بھیک مانگنے والے بہت پیسے بنا لیتے ہیں لیکن مجھے اﷲ تعالیٰ نے ہمت دی ہے اور اسی سے رزق مانگتا ہوں۔ موجودہ حکومت نے جتنی مہنگائی کر دی ہے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔ غریب آدمی دال بھی نہیں پکا سکتا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دعوے تو بڑے کئے تھے لیکن ابھی تک مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی۔ دعا ہے۔ اﷲ تعالیٰ حکمرانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور وہ ملک سے مہنگائی‘ غربت‘ بے روزگاری کا خاتمہ کر سکیں۔(فوٹو:اعجاز لاہور ی)