عدیفجان چھائونی سے امریکی فوج کے انخلاء کی اطلاعات غلط ہیں: کویتی حکومت
کویت سٹی (اے پی پی) کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عریفجان چھاؤنی سے امریکی افواج کے انخلاء کی اطلاعات غلط ہیں۔ کویتی خبر رساں ادارے کونا سے امریکی افواج کے انخلاء کی خبر کونا کے ٹویٹر اکائونٹ ہیک کرکے جاری کی گئی تھی۔کویتی جریدے القبس کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان اور سرکاری میڈیا سینٹر کے سربراہ طارق المزرم نے بتایا عریفجان سے امریکی افواج کے انخلاء کی خبریں غلط ہیں۔باخبر ذرائع نے اس سے قبل القبس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کویتی وزیر دفاع شیخ احمد المنصور کے حوالے سے کونا کے ٹویٹر اکائونٹ نے جو یہ اطلاع جاری کی تھی کہ امریکہ تین دن کے اندر عریفجان چھاؤنی سے نکل جائے گا، یہ خبر بالکل غلط ہے۔ یہ خبر کونا کے ٹویٹر اکائونٹ سے اس وقت جاری کی گئی جب اسے ہیک کرلیا گیا تھا۔