جاپان میں گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں مسلسل 7 ویں سال غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کی آمد ہوئی۔جاپانی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ غیر ملکی سیاح جاپان آئے۔کئی سیاح امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے شائقین تھے جو رگبی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تھے،سستی ائیر لائنز کی جانب سے نئے روٹس کھولنے کی وجہ سے چین اور جنوب مشرقی ایشیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ صرف 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2018ء کے مقابلے میں کم رہا۔