جاپان اور انڈونیشیا کے درمیان 2 پلس 2 مذاکرات پر اتفاق
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان رواں سال مشترکہ اجلاس کی تیاریوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِتسْو موتیگی نے گزشتہ روز جکارتہ میں انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ رْتنو مارسْودی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے اس سے قبل 2015 میں 2 پلس 2 اجلاس منعقد کیا تھا۔