چائنیز گوگل نے بھی بلاک چین سروس شروع کردی
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چائنیز گوگل کے نام سے شہرت رکھنے والے سرچ انجن ’’بیدو‘‘نے ’’سوپرچین‘‘ کے نام سے آزمائشی بلاک چین سروس شروع کردی ہے جو فی الحال صرف کاروباری اور تجارتی اداروں کیلئے ہے۔آگے بڑھنے سے پہلے اس غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کا کام صرف کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن وغیرہ) تیار کرنا ہے۔ اس کے برعکس، زیادہ درست بات یہ ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کو ’’مستقبل کا انٹرنیٹ‘‘ قرار دیا جارہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف ڈیٹا کو شفاف انداز میں انٹرنیٹ پر رکھا جاسکے گا بلکہ یہ ڈیٹا (بلاک چین ٹیکنالوجی ہی کی بدولت) ہیکرز کی دست برد سے محفوظ بھی رہے گا۔