چین میں کرونا وائرس کی نئی قسم ،ایک شخص ہلاک
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین میں کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کے نتیجے میں پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس سن دو ہزار کی تباہی میں پھیلنے والے سارس وائرس جیسا ہے۔ وسطیٰ چینی علاقے ووہان کے میونسپل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اب تک اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 41 ہے اور یہ تمام افراد نمونیے کا شکار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک ہے۔ بتایا گیا ہیکہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 61 برس تھی اور اسے سانس لینے میں دشواری اور شدید نمونیے کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔