لیبیا میں طبی کارکنوں پر تشدد تشویشناک‘ شہریوں کی حفاظت کیلئے‘ تمام ساتھی تعاون کریں‘ اقوام متحدہ
ٍ
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے لیبیا میں طبی کارکنوں پر کئے جانے والے تشدد تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کل مزید دو اہلکاروں کی اموت سے فکرمند ہیں، جنہیں انہیں الوشاکا میں مار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں پانچ معاون اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کے حفاظت کے لئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنے فرض کی ادائیگی کرنے کے لئے نسان دوست تمام ساتھیوں سے اپیل کرتے رہتے ہیں۔ صحت خدمات ، طبی کارکنان اور طبی گارڑیوں کا ہر وقت احترام اور حفاظت کی جانی چاہیے۔