سی ڈی اے کے چھ افسران کے تبادلے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کے شعبہ ایچ آر ڈی ون نے چیئرمین کی منظوری سے چھ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جمعہ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ٹو لک آفٹر ( دیکھ بھال ) سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ٹو لک آفٹر ( دیکھ بھال) ، تعیناتی کے منتظر سید علی مرتضیٰ کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ٹو کا لک آفٹر چارج سونپا گیا ہے ، اسی طرح ساء یمن نیتھل کو کرنٹ چارج ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشنز سے لک آفٹر چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ون لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ٹو کرنٹ چارج سے عطاء باری ارشد کو لک آفٹر چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشنز تعینات کیا گیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ون لک آفٹر چارج پر کام کرنے والے یاسر لطیف گل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کا لک آفٹر چارج دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے پیش ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نوید الرحمن کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔