ایف آئی اے نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کر اشتہاری انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )ایف آئی اے نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کر اشتہاری انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق لوگوں کو زیارتوں کی آڑ میں ایران کے راستہ ترکی اور وہاں سے لانچوں کے ذریعے اٹلی اور یورپ کے دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر باڈر کراس کراکے لے جانے والا ایجنٹ اشتیاق ایف آئی اے کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا جسے اطلاع ملنے پر وزیر آباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اب تک درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے کی آڑ میں لوٹ چکا ہے۔