مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی کیلئے موبائل ایپ کا اجراء
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی ادارہ صحت نے مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی کیلئے ماسکیٹوز الرٹ پاکستان کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔ ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق ’’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘‘ کے نام سے لانچ کی گئی اینڈرائیڈ ایپ ہر شخص استعمال کر سکے گا۔ شہری اپنے علاقوں میں موجود مچھروں کی تصاویر بنا کر اپ لوڈ کرسکیں گے، ایپ لانچ کرنے کا مقصد مچھروں کی اقسام کی درست معلومات کا حصول ہے۔