شاہراہوں پر کارروائی ، 20سماج دشمن عناصر گرفتار،25گاڑیوں کا چالان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے رواں ہفتہ میں بین الاضلاعی شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہو ئے 20سماج دشمن عناصر کو گرفتار،25گاڑیوں کا چالان کیا ، ڈی ایس پی پی ایچ پی سردار بابرممتاز نے بتایا کہ ایس ایس پی راجہ شاہد نذیر کی ہدایات کے مطابق گشت میں اضافہ اور شہریوں میں آگاہی مہم جاری ہے جنوری کے پہلے ہفتہ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی، 8جواری گرفتار کئے گئے3اشتہاری اور5 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے اور55افراد کو مختلف شاہراہوں پر مدد فراہم کی گئی ۔