ملزم کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی ریاض کی نماز جنازہ ادا کی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)واہ کینٹ میں منشیات فروشی کے مبینہ اڈے پر ریڈ کے دوران ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی تھانہ واہ ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کمشنر راولپنڈی جودت ایاز ، آر پی او فیاض دیو ، سی پی او عباس احسن ، دپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ایس ایس پی آپریشنز عبدالقادر قمر ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی اکبر شاہ سمیت پولیس افسران اور شہید کے عزیز و اقارب کے علاوہ بڑی تعداد میں محکمے کے اہلکاران نے شرکت کی اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے اے ایس آئی ریاض کے بلندی درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔