ڈی سی عمر جہانگیراور پولیس افسر ماریہ محمود کا نام27 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شامل
راولپنڈی (عزیز علوی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کا نام 27 ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس میں شامل کرلیا گیا جبکہ راولپنڈی سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے عہدے سے ڈی پی او پاکپتن تبدیل ہونے والی پولیس گروپ کی افسر ماریہ محمود کا بھی نام اس کورس میں شامل ہے،جبکہ اس کورس میں مختلف سروس گروپ کے افسران بھی منتخب کئے گئے ہیں 27 واںمڈ کیریئر منیجمنٹ کورس4 فروری2019 ء سے 10 مئی2019 ء تک بیک وقت نمز لاہور کے علاوہ کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں انعقاد پزیر ہوگا اس سلسلے میں جمعہ کے روز باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔