حکومت منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے باز رہے ،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے باز رہے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالا بھی چھینا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کس منہ سے غریبوں پر نئے ٹیکس لگانے کی بات کر رہے ہیں کیا انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔اپوزیشن میں آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے دعویدار حکومت میںآتے ہی بے حس بن بیٹھے ہیں ۔بجلی ،گیس ،پٹرول کی قیمتوں بھی ہوش ربا حد تک بڑھا دی گئی ہیں اور اب نئے ٹیکس لگانے کے بیانات داغے جا رہے ہیں۔حکومت سے اپیل ہے کہ غریب عوام پر رحم کرے ۔اور عوام کش پالیسیاں ترک کر کے عوام دوست پالیسیاں اپنائے اور اعلی اقتصادی اصلاحات کے زریعے معیشت کو مضبوط کرے اور غریبوں کے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے سے باز رہے