حبیب بینک کے سینئر ریجنل چیف آفیسرمیرپور سہیل سراج کا اعزاز
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حبیب بینک کے سینئر ریجنل چیف آفیسرمیرپور سہیل سراج نے بینک کی سالانہ رپورٹ میں اپنی مثالی کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،بینک کی اعلی ٰ قیادت کی سرپرستی میں سٹاف نے اپنی شبانہ روز محنت سے بینک کی ساکھ کو مزید اجاگر کیا اور کامیابی کی منازل میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ سہیل سراج میجر ( ر) سراج الحق مرحوم اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ نصرت سراج کے صاحبزادے ہیںاور گنر ہاوس نیو مری کے رہائشی ہیں ۔سہیل سراج نے گزشتہ برس بھی اپنی اعلیٰ کارکردگی پر ایچ بی ایل کی سالانہ رپورٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اس سال بھی انہوں نے اپنا اعزاز برقرار رکھا ۔سہیل سراج نے اپنی کامیابی کو ماں باپ کی دعاوں کا ثمر قرار دیا اور اپنی کامیابی کو اپنی محترمہ والدہ نصرت سراج کے نام کیا ۔ بینک کے اعلیٰ افسران نے سہیل سراج کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔