مانچسٹر سے آنے والی پرواز کے مسافر کی عملے سے بدتمیزی حراست میں لے لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد ائرپورٹ پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز کے مسافر کوعملے سے بدتمیزی کرنے کی شکائت پر اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا پرواز نمبرG - 702 کے پائلٹ نے اسلام آباد کی جانب آتے ہوئے شکائت کی کہ ایک برطانوی شہری عبدالقیوم نے شراب پی رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ جہاز کے عملے سے مسلسل بدتمیزی کرتا چلا آرہا ہے لینڈنگ پر اے ایس ایف نے طیارے کے اندر جاکر مسافر حراست میں لیا ۔