راولپنڈی میں بارش کے بعد شدید سردی،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شدید سردی اور خنک ہوائوں کی لپیٹ میں آئے راولپنڈی شہر میں جمعہ کی شام اچانک بارش سے سردی مزیر بڑھ گئی جس کی وجہ سے خشک کھانسی ، گلے کی خرابی ، بخار ، اور کپکپی لگنے کے متاثرہ مریضوں کی الائیڈ ہسپتالوں ، نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں تعداد اچانک بڑھ گئی صرف الائیڈ ہسپتالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں سردی سے متاثرہ بچے ، خواتین ، مرد اور معمر افراد لائے گئے کمسن بچے اور سکولوں کے طلبہ و طالبات بھی سردی سے متاثر ہوئے ہیں۔