شجاعت کے بیٹے چودھری سالک نیب پیش‘ ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ
اسلام آباد (نامہ نگار ) نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو طلب کر کے ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ کی۔جمعہ کو چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نیب کی جانب سے طلب کرنے پر نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ۔ نیب نے چوہدری سالک حسین سے ایک گھنٹہ سے زائد نیب کی پوچھ گچھ کی جس کے دوران سالک حسین نے نیب کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیدیئے ۔چوہدری سالک حسین نے کہا کوئی غلط کام نہیں کیا ,امید ہے دوبارہ نیب نہیں بلائے گا۔