زمرد خان کے صاحبزادے کی شادی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل
اسلام آباد،ٹیکسلا (نمائندہ خصو صی،نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ و سابق ممبر قومی اسمبلی زمرد خان کے صاحبزادے حسنین علی خان اور صاحبزادی عروج خان اور بھتیجے عثمان علی خان کی شادی کی تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ سینئر صحافیوں،سیاسی و سماجی رہنمائوں ،وکلائ، ڈاکٹر و مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سویٹ ہومز کے درجنوں بچے اور بچیاں رنگارنگ لباس پہنے شریک ہوئے اور مہمانوں کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔ دولہا اور دلہن کے بنائے گئے خوبصورت سٹیج پر بھی ان بچوں نے قبضہ جمائی رکھا اور دلہوں اور دلہنوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ اس موقع پر پاکستا ن تحر یک انصاف کے رہنما ء اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے لیڈر سیاسی گفتگو کیساتھ ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گپیں لگاتے رہے تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف،سابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزراء پرویز خٹک، فواد چوہدری، شفقت محمود صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، نیئر حسین بخاری، سینیٹر بابر اعوان، غلام احمد بلور، مولانا فضل الرحمان خلیل ،جاوید اخلاص، سینیٹر فرحت اللہ بابر، منظور وٹو، مرتضیٰ ستی، پیر صاحب گولڑہ، ٹکا خان،، لطیف کھوسہ ، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم، انجم عقیل خان، راجہ حامد نواز،ندیم افضل چن، شیخ ثاقب نومی، حاجی نعیم، غضنفر بلور، شیخ عامر وحید، سجاد خان، شکیل اعوان، خورشید احمد، ایاز پپو، افضل کھوکھر، ملک ابرار،عثمان علی خان، نذر گوندل،چوہدری منظور، ناصر میر، ایس ایس پی جمیل ہاشمی، حامد الحق، سردار یوسف، انجم فاروق پراچہ، حبیب زاہد، قمر الزماں قائرہ، ڈاکٹر رمیش کمار، ڈی آئی جی وقار چوہا ن، ضیاء اللہ شاہ، راحت قدوسی، رضوان صادق، راجہ ناصر، راجہ عرفان امتیاز، سردار مہتاب، ڈاکٹر جمال ناصر،، ابنِ رضوی، عبدالواحد بابر، شیخ حمید،شاہ غلام قادر، مقبول خان،حافظ صدیق،سلطان سکندر،عدیل افضل خان اسد عباسی ایڈووکیٹ، راجہ مشتاق، ڈاکٹر اسلم، خالد بوبی،، شیخ رزاق، پروفیسر نعیم قاسم ،راجہ طاہر،چوہد ری حق نواز و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ،شرکائے تقریب کی بڑی تعدادسابق وزراء اعظم سیدیوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورموجودہ حکومتی وزراء کے ساتھ فوٹوسیشن کروانے اورسیلفیاںبنوانے میںبھرپورسرگرم رہے،استقبالیہ قطارمیںمیزبان زمردخان،خٓان شہزادہ خان،حاجی کامران خان اپنے اسسٹنٹ لائرزاسدعباس،ملک ظہیرارشد،اورشاہدمحمودمغل ایڈوکیٹ کے ہمراہ آنے والے مہمانوںکاخیرمقدم کرتے رہے،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے رہنماوںکے ساتھ ساتھ ،وزراء اورسابق ارکان اسمبلی باہم شیروشکردکھائی دے رہے تھے،اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پراپنے اپنے اندازکے ساتھ تبصرے بھی کیئے جارہے تھے،تقریب میںاعلی فوجی سول حکام کے علاوہ خواتین ایم این اے اورایم پی ایزکی بہت بڑی تعدادشریک ہوئی،خواتین کیلیئے الگ انکلیویژبنایاگیاتھا،جہاںانکے بٹھانے اورکھانے کیلیئے سیپرٹ انتظام تھا،موٹروے کے قریب وسیع وعریض پنڈال کے اطراف عوام کے زبردست رش کے باعث ایک سیاسی میلے کاگمان دکھائی دے رہاتھا۔