وہاڑی: پرائیویٹ فارم کے 2 ملازم اور ہزاروں بٹیر پراسرار انداز میں ہلاک
وہاڑی‘ کرم پور‘ جہانیاں (خبر نگار‘ نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں نواحی گاوں 65 ڈبلیو بی میں نجی بٹیر فارم ہاوس کے 2 ملازم اور ہزاروںبٹیر پراسرار طور پر ہلاک،ورثاء کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکارتفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاوں 65 ڈبلیوبی میں واقع نجی بٹیر فارم میںچند روز قبل ملک رزاق اعوان اور محمد کلیم نے مل کر 6ہزار بٹیروں کا مشترکہ فارم بنایاتھافارم کی دیکھ بھال کے لئے 73/12Lکے 55سالہ وریام اور 45 سالہ اقبال کو ملازم رکھا تھا گذشتہ روز صبح مالک فارم کلیم کا بھائی فارم پر گیا تو دونوں ملازم اور ہزاروں بٹیر فارم کے ہال میں مردہ پائے عینی شاہدین کے مطابق دونوں ملازمین کے منہ سے کف بہہ رہی تھی اور 6 ہزار بٹیر میں سے صرف چند سو بٹیر زندہ تھے جن کی حالت بھی خراب تھی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ان کے مطابق دونوں ملازم نشے کے عادی تھے پولیس ذرائع کے مطابق ملازم بٹیر والے ہال میں نشہ کر کے لیٹ گئے اور ہال میں موجود کوئلے کی انگیٹھی کی گیس اور فیڈ کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تاہم فریقین کی باہمی رضامندی پر مقدمہ درج نہ ہوسکا۔