لاہور ہائیکورٹ ، قتل کا ملزم اے ایس آئی عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار
لاہور(وقائع نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ سے قتل کا ملزم اے ایس آئی عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرارہو گیا۔پیٹی بھائیوں نے ملزم اے ایس آئی کو پکڑنے کی کوشش تک نہ کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں صفدر آباد کے رہائشی ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد کی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت سے قتل کے جرم میں عبوری ضمانت خارج ہوئی تو ملزم نے دوڑ لگا دی اورباآسانی احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔ ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد پر اسلم کو قتل کرنے کے معاملہ میں معاونت کا الزام تھا اس کیس میں پولیس نے ملزم کو تفتیش میں گنہگار قرار دیا تھا۔