چیف جسٹس ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی عمرقید کیخلاف دائر اپیل پنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی طرف سے اپنی عمرقید کے خلاف دائر اپیل لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر دو رکنی بنچ کرے گا۔ حنیف عباسی کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔