فیروزوالہ:ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے نقدی ،زیورات اور دیگر سامان چھین لیا ٗ مزاحمت پر شہری کوگولی مارکر زخمی کر دیا
فیروزوالہ ( نامہ نگار )ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹ لیا ، نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ، ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پرگولی مارکرایک شہری کو زخمی کردیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکووں نے ونڈالہ دیاشاہ میں ڈکیتی کی واردات کرنے کیلئے کاشف سجاد کے گھرداخل ہوئے جس نے شورمچاکرڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ پی ٹی سی ایل کے ملازمین انجینئر حسنین عسکری اپنی ساتھی محسن اظہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے ، موٹر وے پل کوٹ عبدالمالک کے قریب پہنچے تو ڈاکوئوں نے رو ک لوٹ لیا ، ڈاکو نقدی موبائل فونز ، لیپ ٹاپ چھین کر لے گئے ، ڈاکوئوں نے ونڈالہ دیال شاہ نذیر احمد کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ، ڈاکو چھ لاکھ روپے کے زیورات اور ستر ہزار روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے، جی ٹی روڈ کی آبادی منو ں آباد کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار سکندر حیات کو روک کر لوٹ لیا ، چوروں نے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں موبائل سنٹر کے تالے توڑ کر نقدی موبائل اور کارڈ لے کر فرار ہو گئے ، ڈاکوئو ں نے ایک سپر سٹور لوٹ لیا ، ڈاکو 90ہزار روپے کی رقم اور گاہکوں سے نقدی چھین کر لے گئے ، پیپلز کالونی فیروزوالہ میں ڈاکوئوںنے کاشف علی سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ، چوروں نے خرم کے گھر داخل ہو کر زیورات اور نقدی، دیگر سامان چوری کر لیا ۔ نامعلوم افراد نے مختلف مقامات سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔