باغبانپورہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ گل بہار ٹائون میں 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ۔