تعلیمی بورڈ لاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری
لاہور(پ ر) تعلیمی بورڈلاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں لاہور بورڈ کے چیئرمیں پروفیسر چودہری محمد اسماعیل ، سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس، کنٹرولر پروفیسر محمد ناصر جمیل اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔