تعلیمی سمت درست کیے بغیر ترقی ممکن نہیں: ابراہیم حسن مراد
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے صدر ابراھیم حسن مراد نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں اقتصادی اور معاشرتی طور پر ترقی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے پاس موثر پالیسی سازی، واضح سٹریٹجک ڈائریکشن اور کی گئی منصوبہ بندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے ول پاور اور سسٹم موجود ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو ہر سیکٹر میں پلاننگ بہت اہم ہے لیکن ہائرایجوکیشن کے شعبے میں سٹریٹجک ڈائریکشن کا پایا جانا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک ہماری تعلیمی سمت درست نہیں ہوگی مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے۔