جنرل ہسپتال کے کارکن بابااسحاق کے انتقال پر تعزیتی تقریب
لاہور(نیوزرپورٹر)پروفیسر نذیر احمد سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ خوش اخلاق ،فرض شناس اور محنتی ملازم دنیا سے رخصت ہو جانے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں کیونکہ اُن کی زندگی کی اصل کمائی اُن کا اپنے ساتھیوں اور سینئرز کے ساتھ اچھا رویہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال کے 70سالہ بابا اسحاق کی رحلت کے موقع پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔