ایک تصویر ایک کہانی…
یہ تصویر یتیم خانہ چوک کی ہے جہاں میٹرو ٹرین کا پل گزر رہا ہے۔ میٹرو ٹرین منصوبے سے پہلے یہاں گرین بیلٹ تھی جسے کام کے سلسلہ میں ختم کر دیا گیا اب یہاں پر کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لوگ ملبہ تک پھینک رہے ہیں اور اس کے ساتھ چنگ چی رکشہ والوں نے سٹینڈ بنا رکھا ہے بے ہنگم ٹریفک ہے مگر اس چوک میں کوئی ٹریفک وارڈن نہیں ہوتا صبح کے وقت دو وارڈن آتے ہیں جو صرف ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے چالان میں مصروف ہو جاتے ہیں پھر غائب ہو جاتے ہیں اور اس یتیم خانہ چوک میں چاروں طرف چنگ چی رکشہ کے سٹینڈ بن چکے ہیں۔ پیدل آنے جانے والوں کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے بند روڈ نواں کوٹ کے رہائشیوں نے سی ٹی او سے کہا ہے کہ یتیم خانہ چوک میں وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی جائے تجاوزات کی بھرمار ہے رہائشیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس راستے کو گرین بیلٹ بنا کر جنگلے لگا دئیے جائیں جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور گندگی بھی ختم ہو جائے گی۔(فوٹو:عابد حسین)