کنگ ایڈورڈ کو دنیا کا رول ماڈل ادارہ بنائیں گے:پروفیسر خالد مسعود گوندل
لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ ایکسیلینس اور کنگ ایڈورڈ کے مشترکہ تعاون سے ہیلتھ کئیر میں لیڈر شپ پر سیمینار منعقد ہوا جسمیں مہمان خصوصی سابق پرنسپل کے ای ایم سی پروفیسر محمود علی ملک، وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت ڈینز اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پروفیسر محمود علی ملک نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیاری طبی تعلیم کے لئے میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے شعبے کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ کنگ ایڈورڈ میں بہترین تربیتی نظام اوراعلی پایہ کی طبی تحقیق کا نظام موجود ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ انشااللہ ٹیم سپرٹ کے ساتھ اور فیکلٹی کے تعاون سے کنگ ایڈورڈ کو دنیا کا رول ماڈل ادارہ بنائیں گے۔ اس مو قع پر پروفیسر سائرہ افضل ، پروفیسر زاہد کمال ، پروفیسر محمد شریف ، پروفیسر زاہدہ رانی، پروفیسر کرنل اشرف چوہدری، پروفیسر عائشہ ہمایوں ، پروفیسر سمیر سرور، ڈینز ، فیکلٹی ممبران اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعدادموجود تھی۔