جعلی مینڈیٹ والوں سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی :پرویز ملک‘خواجہ عمران نذیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملک کو مقروض کرنے اورقرض مانگنے پر خود کشی کرنے کا دعویٰ کرنے والے جعلی حکمرانوں سے ملکی معیشت سنبھالی نہیں جا رہی ،صرف پانچ ماہ میں2240ارب کا ملک کو مزید مقرض کردیا گیا ہے، اور عوام نالائقوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے سے بلبلا اٹھے ہیں،بجلی غائب، گیس غائب پانی بند 12,12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ملک کو پھر اندھیروں میں ڈ بو دیا گیا ہے،عوام سراپا احتجاج ہیں نواز شریف کو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنیکی سزادی جارہی ہے،تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) کی ہے, ایک ایسی حکومت ہے جو اس وقت وینٹی لیٹر کے سہارے چل ر ہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، میاں مرغوب،عنیزہ فاطمہ ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔