امریکہ میں شٹ ڈائون جاری‘ ہزاروں متاثرہ ملازمین سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی شٹ ڈائون سے متاثر ہزاروں ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سڑکوں پر نکل آئے۔ ائیر پورٹ، جیل اور سرحدی سکیورٹی سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے مطالبہ کیاکہ شٹ ڈائون فوری ختم کیا جائے۔ میکسیکودیوار کی فنڈنگ منظورنہ ہونے پر امریکہ کا دوسرا طویل ترین شٹ ڈائون جاری ہے۔ ہزاروںائیر ٹریفک کنٹرول ملازمین امریکی دارالحکومت کے سب سے اہممرکز کیپٹل ہل کے سامنے مظاہرے کرنے پہنچ گئے۔ بغیر تنخواہ کام کرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹس، پائلٹس اور ورکرز نے 20 روز سے جاری شٹ ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔