شام سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کی واپسی شروع
امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نیشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔