افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے سراج الحق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے افغان حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ امیر جماعت اسلامی افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمر داﺅدزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور شبیر احمد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کاکہنا تھا اقتصادی ترقی کیلئے بھی پاک افغان دوستی ضروری ہے۔ افغان حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا پرامن افغانستان کے مفاد میں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔
سراج الحق