دہشت گردی کی ہدایت فاروق ستار، وسیم اختر، حیدر عباس، ندیم نصرت دیتے تھے : بھرم
کراچی(صباح نیوز+کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہدایت ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور دیگر دیتے تھے۔گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ دوسری جانب ملزم سعید بھرم نے اعترافی بیان عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم اعتراف کرچکا ہے کہ وہ سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملے اور وکلا سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل خواجہ نوید کی عدم حاضری پر سماعت11فروری تک ملتوی کردی۔کرائم رپورٹر کے مطابق پو لیس کے ہا تھو ں گر فتار ٹا ر گٹ کلر روشن نے دوران تفتیش جیل میں ایم کیو ایم لندن کا نیٹ ورک فعال ہو نے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم روشن کو پو لیس نے دور وز قبل گر فتار کیا تھا۔ پو لیس کے مطابق ملزم روشن ایم کیو ایم لند ن سے تعلق رکھنے والے سا بق سیکٹر انچارج رئیس کاقریبی سا تھی ہے۔ اس نے تفتیش کے دوران حیدر ی میں چار پو لیس اہلکا روں اور زما ن ٹائو ن میں دو پو لیس اہلکا روں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ایم کیو ایم لند ن کی جا نب سے جیل میں نیٹ ورک کو فعال کیا جا رہا ہے۔