وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل پر غریب شہری کی شکایت کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کئے گئے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی عوامی فلاح وبہبود اور گڈ گورننس میں معاونت جاری ہے ،پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے و الے ایک غریب شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس نے معذور افراد کی آمدنی اور انکے زیر استعمال اشیاء پر ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے مندرجہ ذیل شعبوں میں سفارشات طلب کر لیں۔ معذور افرادکے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء مثلاً ویل چیئر، مصنوعی اعضائوغیرہ پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔مخصوص افراد کے کوٹہ پر بھرتی تمام سرکاری ملازمین، جن کو کوئی شدید عذر لاحق ہو، ایسے افراد کی آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے،تمام بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویزہے ، وزارت کامرس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تیس دن میں سفارشارت پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔