منڈی بہائو الدین : مکان کا تنازعہ فائرنگ کرکے بھتیجے اور ہم زلف کو قتل کردیا
منڈی بہائوالدین، ملکوال (نامہ نگاران ) تھانہ ملکوال کے علاقہ کٹھیالہ خورد میں مکان کے تنازعہ پر سگے چچا نے اندھا دھند فائرنگ سے بھتیجے اور ہم زلف کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کردیا۔ ملزم اعظم نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سگا بھتیجا اور ہم زلف 2 افراد شاہد اور اسلم ہلاک ہوگئے۔