مری بروری کمپنی میں جدید طرز کے شاہکار بیوریج پلانٹ کا افتتاح
لاہور (پ ر) تاریخی مری بروری کمپنی میں جدید طرز کے شاہکار ایک بیوریج پلانٹ کا افتتاح 11 جنوری 2019ءصبح 11:00 بجے کیا گیا ۔ افتتاح بدستِ سلیم مانڈوی والا، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیا گیا ۔ افتتاح کے اِس پُر مسر ّت موقع پر اُنھوں نے کہا کہ مری بروری ایک صدی سے زائد عرصے سے کامیابی کی ایک مثال ہے اور اس کی مستقل نمو ملک کی معیشت اور معاشی استحکام میں اپنا حصّہ ملاتی ہے۔اِس موقع پر کئی معز ّزین نے شرکت کی اُنھوں نے بھی اِس بات کا اعتراف کیا کہ بیوریج پلانٹ کا افتتاح کمپنی کی مستقل بہتری کا اشارہ ہے۔