چائنیز امبیسیڈر یاؤ جنگ اور چائنیز کونسل جنرل لاہور لونگ ڈنگ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

12 جنوری 2018 (21:46)

چائنیز امبیسیڈر یاؤ جنگ اور چائنیز کونسل جنرل لاہور لونگ ڈنگ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ , چائنیز امبیسیڈر کا پاکستان میں کسی بھی حکومتی ادارے کا یہ پہلا دورہ ہے , وفد کا استقبال ایم ڈی ملک علی عامر اور سی او او اکبر ناصر خان نے کیا , سی او او اکبر ناصر خان نے وفد کو آمد پر مفصل بریفنگ دی۔ وفد کو انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ، ای ٹکٹنگ، ایڈوانس کیمرہ اینڈ سرویلینس ٹیکنالوجی بارے بتایا گیا ۔  ایمبیسڈر یاؤ جنگ نے کہا کہگورنمنٹ آف پنجاب اور پنجاب پولیس کا یہ ہائی - ٹیک پراجیکٹ منفرد اورمتاثر کن ہے اور  چائنیز حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کی مکمل یقین دھانی کراتا ہوں،لاہور جیسے میگا اربن سٹی کے لئے ایسے ایڈوانس سیکیورٹی پراجیکٹ کا ہونا ناگزیر بھی ہے اور قابل تقلید بھی ہے۔وفد نے مہمانوں کے یاداشت کے رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے. وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔