ریاستی ادارے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے میں ناکام حراستی مراکز کا تجزیاتی آڈٹ کرایا جائے: فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی نے حراستی مراکز کی کارکردگی کا تجزیاتی آڈٹ کروانے زبردستی غائب کئے جانے کو جرم قرار دینے متعلقہ بین الاقوامی کنونشن پر دستخط اور ریاستی ایجنسیوں کے بارے میں سینیٹ کے مجوزہ بل کوقانون بنانے کے مطالبے کردیئے پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے واضح کیا ہے کہ جنرل(ر) مشرف نے اپنی کتاب میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے سینکڑوں مبینہ دہشتگرد امریکہ کے حوالے کئے۔ اس کے بعد ایجنسیوں کے زبردستی غائب کئے جانے والے افراد کے کیسوں میں ملوث ہونے میں آسانی ہوگئی اور یہ بیانیہ بن گیا کہ ریاست خود ہی غائب ہونے والے افراد کے معاملے میں شامل ہے۔ جمعرات کواسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ تمام ریاستی ادارے یہ معاملہ حل کرنے میں ناکام ہوگئے۔