زینب کے قاتلو ں کو عبر تناک سزادی جا ئے ، راجہ محمد عمیر
گوجرخان (نامہ نگار)معصوم زینب کے ساتھ کی جانے والی درندگی کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے اس سے قبل بھی قصر میں تین سو بچوں سے زیادتی والے کیس میں اگر ذمہ داران کو سزا دی جاتی تو شاید آج ایک زینب بچ جاتی ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی گوجرخان راجہ محمد عمیر نے قصور میں پیش آنے والے دردناک واقعہ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پتھ باندھ کر معاشرے میں درندوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے پیش آنے والے اس سانحے پر آسمان بھی خون کے آنسو رورہا ہوگا درندہ صفت اور ہوس کے پجاریوں کو جرم ثابت ہونے پر سرعام پھانسی دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے معصوم زینب درندگی اور ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔